ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برج خلیفہ پر "اسٹے اسٹرونگ انڈیا" کے ساتھ ہندوستانی پرچم روشن کیا گیا

برج خلیفہ پر "اسٹے اسٹرونگ انڈیا" کے ساتھ ہندوستانی پرچم روشن کیا گیا

Mon, 26 Apr 2021 12:50:15    S.O. News Service

دبئی  ، 26/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی ) کووڈ -19 کی غیرمعمولی صورتحال کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں دبئی کی عمارت برج خلیفہ  نے ترنگا روشن کیا تاکہ ہندوستان کی  مددکا مظاہرہ کیا جاسکے-

ہندوستان میں کورونا کی وبا کی  ابتر صورتحال کی جانب عالمی برادری بھی متوجہ ہوگئی ہے اوراس کی جانب سے  تعاون کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔۔ سعودی عرب نے ملک میں آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے80؍ میٹرک ٹن آکسیجن فوری طور پر بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں ایک فلک بوس عمارت برج خلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت  ہے-   اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں ،ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے نے برج خلیفہ کی17 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی ، جس میں بھارتی پرچم اور  # اسٹے اسٹرونگ انڈیا آویزاں کیا گیا- 

کووڈ -19 میں آکسیجن  کی دستیابی  بعض طبی حالتوں کے علاج میں کلیدی عنصر ہے- کووڈ-19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے کووڈ -19مریضوں کے لئے میڈیکل آکسیجن اور بستروں کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور بہت ساری ریاستیں ضروری طبی فراہمی میں شدید قلت کی اطلاع دے رہی ہیں۔ہندوستان  کورونا وائرس کی مہلک دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ اتوار کے روز ملک میں تین لاکھ 49 ہزار 691  واقعات ریکارڈ ہوئے-مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19کی وجہ سے ٢٧٦٧  نئی اموات ریکارڈ کی گئیں ہے-  


Share: